ٹوٹکے نمبر 1:ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھالیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد
اس میں ملائیں ۔ اسے وقفے وقفے سے پیتے رہیں ۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے
انتہائی مفید اور کارآمد نسخہ ہے۔ اس نسخہ کو دن میں حسب ضرورت استعمال کرتے رہیں۔
ٹوٹکانمبر 2:بندگو بھی کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لیے انتہائی کارآمد
سمجھاجاتا ہے۔جدید ریسرچ یہ ثابت کر دیا ہے کہ بند گوبھی میں موجود ایک
کیمیائی مادہ ، ٹارک ٹارک ، ایسڈ، شوگر اور دوسرے کابوہائیڈریٹس کو فیٹس
یعنی فاضل چربی میں
بدلنے سے روکتا ہے جسکی وجہ سے موٹاپا نہیں ہوتا۔ دن کے
کھانے کو اگر گوبھی سلادسے بدل دیا جائے تو یہ آپ کو سمارٹ رکھنے کے لیے
انتہائی موزں ہے اس طرح آپ اپنے موٹاپے اور وزن پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں اور
سمارٹ اور خوبصورت رہ سکتے ہیں۔
ٹوٹکانمبر 3:ایک یا دو سرخ پکے ہوئے تازہ ٹما ٹروں سے روزانہ ناشتہ کریں۔
اس نسخہ کو 3سے 4ماہ تک استعمال کریں۔ اس سے آپ کا موٹاپا اور وزن دونوں کم
ہوجائیں گے۔ یہ انتہائی مفید نسخہ ہے ۔ دو تازہ ٹماٹر آپ کی جسمانی
ضرورتوں کے لیے کا فی ہے۔